بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فواد چوہدری اور سیاسی روحیں گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت 3 سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اُس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے خیبر پختون خوا حکومت کی لگائی ہوئی زپ لائن کو خوب انجوائے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کیلئے جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں، سیاسی ابو کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کے دن رات کے جھوٹ سے بات بن نہیں رہی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، آخری سانس لیتی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جلسہ آج سوات میں ہو گا، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ترجمان نون لیگ نے یہ بھی کہا کہ جھوٹے بیانات سے یہ نہیں بچ سکتی، بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں، کدھر جائیں؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.