بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کے دورہ امریکا سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں، شازیہ مری

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی، بلاول بھٹو زرداری کے دورہ امریکا سے کٹھ پتلی حکمران پریشان ہیں۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوام کی قوت پر بھروسہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار بار ثابت ہوا ہے پیپلزپارٹی کو دھاندلی سے ہرایا جاتا ہے، انتخابات میں رکاوٹیں کھڑی کر کے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کا ڈرامہ فلاپ ہوچکا ہے، قوم کو بتایا جائے کہ 33 ارب روپے کہاں ہیں۔

شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تو بغیر سفارتی استثنا امریکا نہیں جا سکتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.