بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عوام جلد از جلد ویکسی نیشن کروائیں، قیصر سجاد

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے تمام تجارتی مراکز اور دیگر شعبہ جات کو کھول دیا ہے، عوام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرے، جلد از جلد ویکسی نیشن کروائیں، نہیں تو کیسز میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ایم اےکے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاکہ اپنا ڈیٹا بیس ٹھیک کرے، چیک کرے کہ کون لوگ پیسے لے کر ویکسین لگا رہے ہیں۔

ڈاکٹر قیصر سجاد کاکہنا تھا کہ دو ،تین ماہ گزر گئے لوگوں کو نادرا سے ویکسین کا سرٹیفکیٹ نہیں مل رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.