بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لیاقت آباد میں سُپر مارکیٹ کے قریب دکانوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی

کراچی سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد میں سپر مارکیٹ کے قریب دکانوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ 

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے دوپہر 12 بج کر 51 منٹ پر پہلی گاڑی روانہ کی گئی ہے، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید فائر بریگیڈ کو بھی کال کیا جا رہا ہے۔ 

علاقہ مکینوں کے مطابق سپر مارکیٹ کے قریب پلاسٹک مارکیٹ میں آگ ایک پلاسٹک کی دکان میں لگی جیسے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی گئی مگر ہوا کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلنے لگی جس پر فائر بریگیڈ کو کال کی گئی۔ 

پولیس کے مطابق آگ نے آس پاس کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے جبکہ آتشزدگی سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.