بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ رینجرز کی کارروائی، بسوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

رینجرز نے اندرونِ سندھ کی گئی کارروائی کے نتیجے میں بسوں کو لوٹنے والے گروہ کو گر فتار کر لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق کار میں سوار 6 ملزمان بس ڈرائیور کی مخبری پر سیالکو ٹ سے آنے والے مویشیوں کے بیوپوریوں کا تعاقب کر رہے تھے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 8 موبائل فونز، نقد رقم اور سونےکی 2 چین بھی برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ  گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.