مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کے خلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو حکومت 3 سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اُس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کیلئے جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں، سیاسی ابو کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کے دن رات کے جھوٹ سے بات بن نہیں رہی۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، آخری سانس لیتی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے۔
ترجمان نون لیگ نے یہ بھی کہا کہ جھوٹے بیانات سے یہ نہیں بچ سکتی، بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوفزدہ ہیں، انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں، کدھر جائیں؟
Comments are closed.