کانگو: مسافروں کی کشتی ڈوبنے سے 60 افراد ہلاک
افریقی ملک کانگو میں مسافر بردار کشتی ڈوبنے سے60 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تقریبا 700 افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔حکام کے مطابق کشتی کے حادثے میں…
برطانیہ :1کروڑ 53 لاکھ شہریوں کو کوروناویکسین لگادی
برطانیہ میں اب تک ایک کروڑ 53 لاکھ شہریوں کو کورونا وائرس ویکسین لگا دی گئی ہے۔برطانیہ کے حکام کے مطابق ایک کروڑ 53 لاکھ 151 شہریوں کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی ہے۔حکام کے مطابق لوگوں کے نئے گروپ کو ویکسین کے عمل کو…
تھر میں مزید 4 بچے انتقال کرگئے
تھرپارکر میں غذائيت کی کمی اورمختلف بیماریوں میں مبتلا 4 نومولود بچےانتقال کرگئے۔ محکمہ صحت تھرپارکر کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائيت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 4 نومولود بچےانتقال کرگئے۔ رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 84…
بھارت: مسافر بس کینال میں گر گئی، 32 افراد ہلاک
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک مسافر بس کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک ہو گئےجبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس میں 50 مسافر سوار تھے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں کی جانب سے…
یونان: شدید برف باری نے 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
یونان میں شدید برف پڑنے سے 12 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔یونان میں ہونے والی شدید برف باری نے 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ملک کے شمالی حصے میں پارہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔شدید برف باری کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی…
ضمنی الیکشن، حلیم عادل شیخ کوحلقے سے نکال دیا گیا
کراچی کے ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو انتخابی حلقے سے باہر نکال دیا گیا۔پیپلزپارٹی کی شکایت پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ایکشن لیتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو انتخابی حلقے سے باہر نکالا…
دنیا: کورونا وائرس سے اموات 24 لاکھ 20 ہزار سے متجاوز
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 کروڑ 97 لاکھ 28 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ 20…
آسٹریلوی وزیراعظم نے جنسی زیادتی کا شکار خاتون سے معافی مانگ لی
آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ ماریسن نے پارلیمنٹ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون سے معافی مانگ لی۔اسکاٹ موریس سے خاتون نے شکایت کی تھی کہ انہیں پارلیمنٹ کے ایک رکن نے پارلیمنٹ بلڈنگ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ خاتون سے اسکاٹ…
حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا ہے، ایس ایس پی ملیر
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کو باقاعدہ حراست میں لے لیا گیا ہے، وہ پولیس کی تحویل میں ایس ایس پی ملیر آفس میں موجود ہیں۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق حلیم…
حلیم عادل شیخ نے اسلحے سے خوف پھیلا یا، سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اسلحے کی نمائش کی اور خوف و ہراس پھیلا یا۔آج ہونے والے کراچی کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے…
آسٹریلین اوپن، سرینا ولیمز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ عالمی نمبر تین جاپان کی ناؤمی اوسکا سے ہوگا۔واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز کی جانب سے…
کیون پیٹرسن کی ایک بار پھر بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹرولنگ
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو ایک بار پھر ٹرول کر دیا۔انہوں نے رومن ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’بھدائی (مبارک) ہو انڈیا، انگلینڈ بی کو ہرانے کیلئے۔‘کیون پیٹرسن نے اپنی ٹیم کو بی ٹیم کہہ دیا جس سے…
مجھ سے پی پی کے حکم پر سیکیورٹی واپس لی گئی، حلیم عادل شیخ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ مجھ سے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر سیکیورٹی واپس لی گئی۔حلیم عادل کی جانب سے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر مجھے سیکیورٹی دی جانی…
سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ دورانِ سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے…
زارا نعیم اے سی سی اے کی طالبہ پاکستان پر فخر کرتی ہے | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=mOT23F1KKcM
انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں چیلسی نے نیوکاسل کو ہرا دیا
انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں چیلسی نے نیوکاسل کو 0-2 سے ہرا کر چوتھے نمبر پر قبضہ جما لیا۔ انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں چیلسی اور نیوکاسل آمنے سامنے آئے تو میچ کا آغاز دفاعی انداز میں ہوا، اکتیسویں منٹ پر چیلسی کو پہلی کامیابی ملی۔اس کے…
ورلڈ کپ میں دو لیگ اسپنرز کے ساتھ جایا جا سکتا ہے، انضمام الحق
سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہ دولیگ اسپنرز کو کھلانے کا تجربہ اچھا رہا، ورلڈ کپ میں دو لیگ اسپنرز کے ساتھ جایا جا سکتا ہے۔انضمام الحق نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں نوجوان…
مصر کو افریقا کا ’گیٹ وے‘ بھی کہا جاتا ہے، شاہ محمود قریشی
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ مصر کے لیے روانگی سے قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مصرمسلم امہ کا اہم ملک ہے، اسے افریقا کا ’گیٹ وے‘ بھی کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افریقی…
میانمار : فوجی بغاوت کیخلاف شہریوں کا احتجاج جاری
میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف شہریوں کا احتجاج جاری ہے۔سول نافرمانی کی تحریک اور مظاہروں کو روکنے کیلئے فوج نے مسلسل دوسری رات بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی فراہمی منقطع رکھی۔حالیہ دنوں ینگون سمیت دیگر شہروں میں فوجی کی نفری بھی بڑھائی گئی…
پی ایس ایل کیلئے ہماری تیاری بہت اچھی ہے، سہیل اختر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے لیے ہماری تیاری بہت اچھی ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی کا بہترین اٹیک ہے، پچھلے سال کے…