جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ترین گروپ کی بزدار سے ملاقات کی اندرونی کہانی

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس لاہور میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں سعید اکبر نوانی، اجمل چیمہ، نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ، نذیر چوہان، عمر آفتاب اور عون چوہدری نے ملاقات کی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے رہنما نذیر چوہان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں بے شمار گلے شکوے ہوئے، دیکھیں گے کہ ان کا وعدہ کہاں تک وفا ہوتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ترین گروپ کے تحفظات دور کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ترین گروپ کے تمام ارکان کو ترقیاتی فنڈز ملیں گے، بیورو کریسی ترین گروپ کے تمام جائز مسائل حل کرے گی۔

لاہورمیں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے رہنما وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کے لیے ایوان وزیرِ اعلیٰ پہنچ گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات میں طے پایا کہ ترین گروپ بجٹ کی منظوری سمیت حکومتی اقدامات کو سپورٹ کرے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں یہ بھی طے ہوا کہ جہانگیر ترین گروپ پارٹی ڈسپلن کو فالو کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.