جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پاکستان ریلوے صرف 14 ارب میں چل رہی ہے: علی محمد خان

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے صرف 14 ارب روپے میں چلائی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ بات پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بتائی ہے۔

قومی اسمبلی میں ویلنٹائن ڈے اور بلیک فرائیڈے سے متعلق گفتگو ہوئی ہے، پارلیمانی سیکریٹری برائے مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ویلنٹائن ڈے پر اسلام آباد ہائی کورٹ پابندی لگا چکی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ریلوے کو 97 ارب روپے ملتے ہیں جن میں سے 83 ارب روپے تنخواہوں، پینشن اور فیول کی مد میں چلے جاتے ہیں۔

علی محمد خان نے قومی اسمبلی کو مزید بتایاکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سرکلر ریلوے کو 20 سال بعد بحال کیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی جماعتیں متحد ہوں اور یہ پیغام دیں کہ وہ ملک کے مفاد میں اکٹھی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہرِ قائد میں اب 27 میں سے 14 کلومیٹر پر سرکلر ٹرین چل رہی ہے، سرکلر ریلوے ٹریک سے 13 کلو میٹر تک پر ہوا قبضہ چھڑانا باقی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.