جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

فلسطین کے معاملےکا تعلق پوری دنیا سے ہے، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فلسطین کے معاملےکا تعلق پوری دنیا سے ہے۔

شہبازشریف نے حماس، اسرائیل جنگ بندی سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ  قومی اسمبلی نے فلسطین سے متعلق متفقہ قرارداد پیش کی تھی، متفقہ قرارداد ہم نے مل کر پیش کی، قومی اسمبلی کی قرارداد اقوام متحدہ کے نمائندے جولیس ہرنس کو پیش کی گےئ تھی۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ نے عوام کی ترجمانی کی، ساری اپوزیشن قیادت کے ساتھ مل کر قرار داد کی کاپی یو این آفس کو دی، نیتن یاہو کے مظالم سے متعلق بتایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے گئے اسرائیل نے بمباری کی، فلسطینیوں کو بڑی تعداد میں شہید کر دیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسجد اقصٰی میں بربریت کی گئی، ایسے غم ناک مناظر پہلے نہیں دیکھے تھے۔

شہبازشریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں کئی دہائیوں سے خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں، فلسطین میں بچوں بوڑھوں سے ظلم روا رکھا جارہا ہے، سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو دنیا میں کبھی امن نہیں آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.