جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

طارق جمیل کی ایمبولینس سروس کا آغاز

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کے ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایم ٹی جے فاؤنڈیشن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن ایمبولینس کی کچھ تصویریں شیئر کی گئیں۔

A post shared by MTJ Foundation (@foundation.mtj)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل ایمبولینس سروس کا دورہ کررہے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں بتایا گیا کہ ’مولانا طارق جمیل ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کے ذریعہ نئی خریدی گئی ایمبولینس گاڑیوں کا دورہ کررہے ہیں۔‘

معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کی جم میں ایکسرسائز کرتے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اُن تمام صاحب استطاعت افراد کا بھی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے ضرورتمندوں کی خدمت کے لیے ایمبولینسز خریدنے میں ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کی مدد کی۔

مولانا طارق جمیل کے اس نیک اقدام کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مولانا طارق جمیل نے حال ہی میں کپڑوں کا اپنا برانڈ لانچ کیا ہے جس پر اُنہیں کافی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل کی اپنی پوتی کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔

کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی وضاحت دیتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ اپنے مدرسوں کو چلانے کے لیے لانچ کر رہے ہیں۔

مولانا طارق جمیل نے اپنے وضاحتی پیغام میں کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کر رہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایسا کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.