جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

فلسطينیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں

ملک بھر کی مختلف جماعتوں کی جانب سے فلسطينی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے  مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

جماعت اسلامی کی جانب سے  سندھ کے شہر جیکب آباد میں ریلی ضلعی دفتر سے پریس کلب تک نکالی گئی جبکہ ایپکا کی جانب سے بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ن لیگ کے زیراہتمام سوات میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی اور جلسہ کیا گیا،  احتجاجی جلسے میں صوبائی صدر امیر مقام و دیگر رہنماؤں  نے شرکت کی۔

جلسے سے خطاب کے دوران امیر مقام کا کہنا تھا ک اسرائیل فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے، ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سندھ کے شہر خیرپور میں بھی جمیعت علمائے اسلام کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی میں شریک کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا۔

دوسری جانب چارسدہ میں تاجربرادری کے زیر اہتمام فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی ریلی اور جلسہ کیا گیا۔

اس دوران مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.