جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

امریکا اور عرب کونسل کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذمت

حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں پر امریکا اور خلیج تعاون کونسل نے مذمت کرتے ہوئے فوری حملے بند کرنے پر زور دیا ہے۔ خلیج تعاون کونسل کی سیکریٹریٹ جنرل نے حوثیوں کےسعودی عرب پرڈرون حملوں کی مذمت کی ہے، ایک بیان میں تعاون…

الیکشن ترمیمی آرڈیننس کیخلاف جے یو آئی نے درخواست دائر کردی

جمیعت علماء اسلام نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس2021 کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ تفصیلات  کے مطابق کامران مرتضیٰ اور جہانگیرجدون ایڈووکیٹ نے جے یو آئی کی جانب سے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کے جاری کردہ غیر آئینی اور…

دنیا کے پہلے توانائی کے مصنوعی جزیرے کی تعمیر کی منظوری

دنیا کے پہلے توانائی کے مصنوعی جزیدے کی تعمیر کی منظوریتوانائی کا یہ جزیرہ حظے کے کئی ملکوں کی بجلی کی ضروریات پوری کرے گاڈنمارک میں 30 لاکھ خاندانوں کو بجلی کی فراہمی کے ایک ایسے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے جو ایک وسیع و عریض مصنوعی…

بھارتی کرکٹرز کی وڈیو نے مداحوں کی تشویش بڑھا دی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی سامنے آنے والی وڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔سوشل میڈیا پر 2 بھارتی کھلاڑیوں کی وڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ایک کھلاڑی دوسرے کو زور سے گردن سے پکڑ کر اپنی طرف گھسیٹ کر کچھ کہتا ہے۔بھارتی میڈیا…

بھارتی بیٹسمین کو ’بدقسمتی‘ نے آؤٹ کردیا

بھارتی بیٹسمین چیتیشور پجارا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عجیب طریقے سے آؤٹ ہو کر توجہ کا مرکز بن گئے۔چنئی میں بھارت اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چیتیشور پجارا نے پُل شاٹ کھیلا تو بال پاس ہی کھڑے انگلش فیلڈر کے کندھے…

لاہور، سابق انسپکٹر عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج

لاہور میں سابق انسپکٹر عابد باکسر کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ صدیق بٹ، علی میر، عبدﷲ میر اورحمزہ میر سمیت 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں پولیس انسپکٹر ارشد امین بٹ بھی نامزد ہے۔گزشتہ روز ان کاؤنٹر…

لاہور میں پتنگ بازوں کیخلاف کارروائیاں، 39 گرفتار

بسنت کے تہوار کی آمد کے ساتھ ہی لاہور میں پتنگ بازوں کی شامت آگئی، پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر 39 پتنگ باز اور پتنگ فروش گرفتار کرلیے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی سے مدد لینے کا حکم دے دیا گیا۔ہدایات…

فلوریڈا، چور کی خاتون جج کو مسکا لگانے کی کوشش

فلوریڈا میں چوری کےالزام میں پکڑے گئے شخص نے خاتون جج کو مسکا لگانے کی کوشش کی۔ زوم لنک پر سماعت کے دوران جج کی خوبصورتی کی تعریف چور کے کسی کام نہ آئی۔خبر ایجنسی کے مطابق جج نے 5 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔بشکریہ جنگ;} a…

کراچی: مشتبہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، ایک ہلاک، 5 گرفتار

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مشتبہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کر کے ایک کو ہلاک جبکہ 5 کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی عمر شاہد حامد کہتے ہیں کارروائی کے دوران بارود سے بھرا رکشہ ،خودکش جیکٹ، مارٹر شیلز، بارودی…

‘فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، کوئی بیک ڈور رابطے نہیں’

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل افتخار بابر نے کہا ہے کہ فوج کو سیاست میں مت گھسیٹیں، کسی قسم کے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہورہے۔ میڈیا کو جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کسی قسم کی سیاست کے ساتھ ہمارا تعلق نہیں، بغیر تحقیق اس…

اسلام آباد کچہری میں 150 چیمبرز گرانے پر وکلاء کا پرتشدد احتجاج

اسلام آباد کچہری میں چیمبرز گرانے کے خلاف وکلاء نے پرتشدد احتجاج کیا، مشتعل افراد نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلاک میں کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے اور چیمبر کے باہر نعرے بازی کی جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ اپنے…

پاکستان میں کورونا سے اموات 12 ہزار سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 26ہو گئی ہے جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 55ہزار 511 ہو چکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے…

سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 1دہشتگرد ہلاک ، 5گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور پانچ کو گرفتار کرلیا  جبکہ  دہشتگردوں کی جانب سے پولیس کی بکتر بند پر بھی دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

اسلام آباد: عازمین حج کیلیے کورونا ویکسین لازمی قرار

اسلام آباد: اس سال عازمین حج کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دے دی گئی ہے جبکہ حج کے لئے فلائٹ آپریشن مئی کے آخر یا جون میں شروع کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے اس سال 2 لاکھ سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے اور عازمین…

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

ملک کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے، میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12، استور منفی9، گوپس منفی 8، زیارت منفی 7، کالام منفی 6، اسکردو منفی 5 اور کوئٹہ میں…

لودھراں، ڈی ایچ کیو اسپتال کے 2 ملازمین کی لڑکی سے زیادتی

لودھراں میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے 2 ملازمین نے لڑکی سے زیادتی کی ہے۔ 20 ہزار کے عوض نوکری دینے کی پیش کش کی تھی۔لڑکی کو اپائنٹمنٹ لیٹر کے بہانے بلاکر ساتھی سمیت زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیکل میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ ملزمان نے…

لندن: چاقو زنی کی وارداتیں، ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی

لندن کے علاقے کرائیڈن میں چاقو زنی کی متعدد وارداتوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔ میٹ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 افراد کو زیرِ حراست، واقعات کا آپس میں تعلق سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔پولیس کے مطابق علاقے میں تشدد کے مزید واقعات…

کورونا ویکسین کیلئے میڈیا کارکنوں کو بھی شامل کیا جائے گا، ناصر حسین شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کے لیے فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ فیلڈ میں موجود میڈیا کارکنان کو بھی شامل کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ میڈیا ہاؤسز کے میڈیا ورکرز کے ساتھ مسائل کے حوالے سے سندھ میں بہتری ہے۔ان کا…

سری لنکا کو شکست، پاکستان یوتھ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر یوتھ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، ٹائٹل کے لیے پاکستان اتوار کو تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا۔ کورونا وبا کی وجہ سے اس سال یوتھ ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ آن لائن منعقد ہورہی ہے،…