بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: جنوبی افریقا نے بھارت کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

جنوبی افریقا نے بھارت کو کیپ ٹاون ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز 2،1 سے جیت لی ۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن جنوبی افریقا نے 101 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز آگے بڑھائی۔

212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن جنوبی افریقہ کی صرف ایک وکٹ گری، کیگن پیٹرسن 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

فان ڈر ڈیوسن 41 اور ٹیمبا باوما 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقانے یہ ٹیسٹ 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے 3 میچوں کی سیریز دو ایک سے اپنے نام کرلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.