بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

2021 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب

2021 میں قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا کی جانب سے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ کرکٹرز کو بہترین کارکردگی پر 15، 15 لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

تقریب سے قبل چیئرمین نے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس تقریب کا اہتمام قذافی اسٹیڈیم لاہور کی فار اینڈ بلڈنگ میں کیا تھا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایک بس میں سوار ہوکر اسٹیڈیم پہنچے۔

کپتان بابر اعظم کے علاوہ شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عابد علی، حیدر علی، عثمان قادر ،عماد وسیم، ساجد خان، محمد نواز، شاہنواز دھانی اور کوچنگ اسٹاف کے اراکین تقریب کا حصہ تھے۔

حسن علی، شاداب خان اور محمد حفیظ کراچی میں نجی مصروفیت کے سبب شریک نہیں ہوسکے۔

تقریب کے آغاز سے قبل چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اُن کی کارکردگی کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.