بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل کبڈی چیمپین شپ کے دلچسپ مقابلے جاری

نیشنل کبڈی چیمپین شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپین پاکستان ایئرفورس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو شکست دے دی۔

پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان ایئرفورس نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 34 کے مقابلے میں 55 پوائنٹس سے ہرایا۔

نیشنل کبڈی چیمپئن شپ کے مقابلے پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، 11 جنوری تک جاری رہنے والی چیمپئین شپ میں 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں واپڈا نے ساؤتھ پنجاب کو 32 کے مقابلے میں 61 پوائنٹس سے شکست دی۔

نیشنل کبڈی چیمپین شپ کے دلچسپ مقابلے جیو سوپر پر براہ راست نشر ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.