بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر پارلیمنٹ سے پوچھا تک نہیں گیا، رضا ربانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما  سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حالیہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی آئی، یہ کیسی پالیسی ہے جس کی پارلیمان سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ قوم کی نہیں صرف ریاست کی پالیسی ہے۔

اسلام آباد میں سینیٹر شیری رحمان کی کتاب وومن پلاننگ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔

پالیسی کے مطابق قومی ذرائع آمدن بڑھا کر روایتی،انسانی سییکیورٹی پر تقسیم کرنے کا نظریہ اپنایا گیا، ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع ناگزیر اولین فریضہ قرار دیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وومن پلاننگ کتاب میں معروف خواتین کی عورتوں کے حقوق کے حوالے سے تحریر موجود ہیں، وومن پلاننگ کتاب محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نام کرنا چاہتی ہوں۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کوشش کی جاتی ہے کہ صرف ریاست کے بیانیے کو تاریخ میں مرتب کیا جائے۔ تاریخ میں خواتین کی جدوجہد بھی اسی ظلم کا نشانہ بنی۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ کتاب میں پاکستان کی مشہور اور کامیاب خواتین کی جدوجہد اور دیگر خواتین کے لئے رول ماڈل بننے کے سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.