بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ڈی ایم کا قومی سلامتی پالیسی پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے قومی سلامتی پالیسی کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

قومی سلامتی پالیسی اجراء پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی بنی ہے، جو قومی ریاستی تقاضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پالیسی پر پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر لاعلم اور بے خبر رکھا گیا، ایوان زیریں اور ایوان بالا سے بالا بالا، قومی سلامتی پالیسی بنتی ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنا، کیا دونوں ایوانوں کی توہین نہیں؟ پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنا آمریت میں ہوسکتا ہے، جمہوریت میں نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم روز اوّل سے کہہ رہی ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں، جمہوریت کے نام پر عمران نیازی اور تحریک انصاف کی شکل میں آمریت مسلط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.