بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا میں پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز  کا کہنا ہے کہ زلزلےکی شدت ریکٹراسکیل پر 5.6 تھی،  زلزلے کے مرکز کی گہرائی 100 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کی سرحد پر تھا۔

مالاکنڈ، سوات، مردان اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ضلع غذر، صوابی شہر اور گرد و نواح، شانگلہ اور بونیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ باجوڑ اور گرد و نواح، بالائی تحصیل یاسین، گوپس، اشکومن اور پھنڈر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.