بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کی کئی تجاویز سے اتفاق کیا، ذرائع جماعت اسلامی

سندھ حکومت نے دھرنے پر بیٹھی جماعت اسلامی کراچی کی کئی تجاویز پر اتفاق کرلیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کے باہر سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کراچی کے درمیان متنازع بلدیاتی قانون پر مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔

ذرائع جماعت اسلامی کے مطابق سندھ حکومت نے دوران مذاکرات جماعت اسلامی کی کئی تجاویز سے اتفاق کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بااختیار بلدیہ سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ناصر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ بعض تجاویز پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے منظوری لی جائے گی۔

اس موقع پر سندھ حکومت نے ایک بار پھر جماعت اسلامی سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی، جس پر دھرنے پر بیٹھی قیادت نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل شام ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.