جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی

مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی اور حریف جماعت پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی فتح کو تاریخی قرار دیا ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر رہنما ملک احمد خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ دل سے تسلیم کرتا…

شاہ محمود قریشی کے گھر کارکنوں کا زین قریشی کی جیت کی خوشی میں جشن

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر ان کے بیٹے زین قریشی کی جیت کی خوشی میں  کارکنوں نے جشن منایا۔اس موقع پر زین حسین قریشی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے، …

الیکشن نتائج کے بعد مریم نواز کا موقف سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں نتائج آنے کے بعد اپنا موقف پیش کردیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کے فیصلے کے…

عوام نے 11 جماعتی اتحاد کو شکست دیدی، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے 11 جماعتوں کے اتحاد کو شکست دی۔پی پی 217 میں صاحبزادے زین قریشی کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف 11…

کراچی اور گردونواح میں بارش، طیاروں کو لینڈنگ میں مشکلات، کئی پروازیں معطل

کراچی میں اتوار کو جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے مختلف طیاروں کو لینڈنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، متعدد پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ کئی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والی ایئر سیال کی …

پشاور ایئرپورٹ، حلوے میں ڈرائی فروٹ کی طرز پر شامل ہیروئن کے 88 کیپسول برآمد

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان میں حلوے میں ڈرائی فروٹ کی طرز پر شامل کیے گئے ہیروئن کے 88 کیپسول برآمد کر کے منشیات شارجہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق…

حمزہ شہباز کی جعلی حکومت ختم ہوچکی ہے، حماد اظہر

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز پنجاب میں جعلی حکومت ختم ہوچکی ہے۔پنجاب اسمبلی کے 20 ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ عنقریب پاکستان بدلنے والا ہے۔پاکستان…

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے لڑکا جاں بحق

کراچی میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق واقعہ میمن گوٹھ کے علاقے درسانو چھنو کے جام مھر علی گوٹھ کے شیخ محلہ میں پیش…

پنجاب کے ضمنی انتخابات: ووٹوں کی گنتی کا سلسلہ جاری، شہباز گل گرفتار

لاہور:پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے، کئی علاقوں میں تصادم اور مارکٹائی کے واقعات پیش آئے، تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل گرفتار کرلیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب…

پنجاب پولیس شہباز گل کو وین میں ڈال کر کہاں لے گئی؟

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے دست راست شہباز گل کو پنجاب پولیس وین میں ڈال کر کہاں لے گئی؟شہباز گل جنہیں مظفر گڑھ سے پنجاب اسمبلی کے حلقے 272 میں پارٹی امیدوار معظم خان جتوئی کی فیکٹری سے 6 مسلح…

بابر اعظم نے انضمام الحق کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے قائد بابر اعظم کپتان کی حیثیت سے ٹیسٹ میچز میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ ورلڈ کلاس بیٹر ہیں۔بابر اعظم…

پنجاب ضمنی الیکشن کے ماحول پر فواد چوہدری اور اسد عمر کے موقف میں تضاد

پنجاب میں ضمنی الیکشن کے ماحول پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کے موقف میں تضاد سامنے آیا ہے۔ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن ماحول کو آئیڈیئل قرار دیا تو سابق وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے…

شہباز گل کی گرفتاری الیکشن کمیشن کے حکم پر عمل میں آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی گرفتاری الیکشن کمیشن کے حکم پر عمل میں آئی، الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ بھیجا تھا۔الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں لکھا کہ شہباز گل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف…

پنجاب ضمنی انتخابات: غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع، پی ٹی آئی 15 نشستوں پر آگے

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے بعد غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے مطابق  پی ٹی آئی 15 نشستوں پر آگے جبکہ مسلم لیگ ن 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ایک نشست پر آزاد امیدوار آگے ہے۔ پی پی 7…

حکومت کا شیخ رشید کی لیک آڈیو کی انکوائری کروانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی آڈیو لیک کی انکوائری کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت شیخ رشید کی لیک آڈیو کی انکوائری کروائے گی۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی آڈیو…

بھارتی پرواز کے 186 مسافر 14 گھنٹے بعد متبادل طیارے میں کراچی سے احمد آباد روانہ

کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والی بھارتی ایئرلائن کی شارجہ سے حیدر آباد دکن کی پرواز کے 186 مسافر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 14 گھنٹے کے قیام کے بعد متبادل طیارے سے منزل کی بجائے بھارتی شہر احمد آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔ایوی ایشن ذرائع کے…

الیکشن کمشنر پنجاب نے پولنگ عمل کو تسلی بخش قرار دیدیا

الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ کی صورتحال پرامن اور تسلی بخش رہی۔الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبے کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ایک اعلامیے جاری کیا۔اس اعلامیے…

کراچی کے مختلف علاقوں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔ شہر قائد میں ہونے والی اس تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کچھ علاقوں میں بجلی بھی بند کردی گئی۔ کراچی کے علاقے قائد آباد، بن قاسم، کورنگی، ملیر، لانڈھی، ڈیفنس میں…