بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف جو بھی لگے ہمیں پرابلم نہیں، مسئلہ انہیں لگانے والوں سے ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کو یہ پرابلم نہیں، آرمی چیف کون لگے گا، پرابلم لگانے والوں سے ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت میں لوگ الیکٹ ہوکر نہیں آکشن کے تحت آئے ہیں، عام طور پر آکشن کے تحت آنے والی حکومتوں کو یہ فیصلے نہیں کرنے چاہئیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت آج الیکشن کا اعلان کر دے تو ان کی پارٹی کے استعفے واپس ہو سکتے ہیں، حکومت پہلے انتخابات کا اعلان کرے، پھر بیٹھ کر بات ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ بیٹھنے کے لیے سو فیصد تیار ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی بات کی لیکن ان لوگوں کے سر میں بھوسہ بھرا ہوا ہے، دیکھ لیجیے اسحاق ڈار کا نیویارک میں پاکستانیوں نے کس طرح استقبال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے بڑھانے کے لیے اسپیس دینا ہوگی، ابھی سروے آیا ہے کہ پورا پاکستان الیکشن چاہ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کیا لوگ اُن عدالتی فیصلوں کو صحیح سمجھتے ہیں جس کے تحت حال ہی میں لوگ بری ہوئے ہیں۔ یہ سب این آر او 2022 کے تحت رہا ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.