بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے مڈل آرڈر نے گیم تبدیل کیا، کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کو اچھی ٹیم قرار دے دیا۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل میچ ہارنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے۔

سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے میچ کے پہلے ہی اوور میں کیوی بیٹر فن ایلن کو پویلین کی راہ دکھا دی۔

کین ولیمسن نے کہا کہ ہم نے ٹاپ آرڈر کے خلاف اچھی بولنگ کرائی، پاکستان کے مڈل آرڈر نے گیم تبدیل کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے ہرا کر سہ ملکی T20 سیریز جیت لی، گرین شرٹس نے 164 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.