بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محمد حفیظ نے مڈل آرڈر سے متعلق سوچ بدل لی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم کے جس فیصلے پر تنقید کی تھی اب انہیں اپنی یہ سوچ بدلنی پڑگئی۔

کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر محمد حفیظ نے قومی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بولنگ انتہائی شاندار رہی اور آخری پانچ اوورز نے جیت کی بنیاد رکھی۔ 

محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حارث رؤف نے عمدہ بولنگ کی، نواز اور حیدر علی اچھا کھیلے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس سیریز میں جیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کو بہت اعتماد دے گی۔

اس سے قبل اسی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم نے بیٹنگ آرڈر تبدیل کرتے ہوئے محمد نواز کو پانچویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا تھا۔

قومی ٹیم کے اس فیصلے پر محمد حفیظ نے میچ کے دوران ہی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ  شاداب خان کو نمبر چار اور محمد نواز کو نمبر پانچ پر بھیجنا مختصر مدت کی کامیابی ہو سکتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران ہی ٹیم کے فیصلے پر تنقید کردی۔

ان کا کہنا تھا کہ  اس سے مڈل آرڈر بیٹرز پر دباؤ اور شکوک بڑھیں گے، مڈل آرڈر بیٹرز پھر وہاں کیا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج بھی محمد نواز کو بیٹنگ کے لیے اوپر بھیجا گیا تھا، وہ 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.