بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کے وزراء کو جماعتِ اسلامی فوبیا ہو گیا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزراء کو جماعتِ اسلامی فوبیا ہو گیا ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ سعید غنی نے جماعتِ اسلامی والوں پر گٹر میں بوریاں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سعید غنی کو ایم کیو ایم ہی اچھی لگتی ہے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کے خلاف سازشیں کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا یہ مقصد نہیں تھا، میں نے عمومی طور پر پورے کراچی کی نہیں بلکہ کچھ افراد کی بات کی تھی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سعید غنی نے پانی کی کمی اور کچرے کا الزام بھی کراچی والوں پر لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 23 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا واضح اعلان کیا ہےاور سندھ حکومت کے اعتراضات مسترد کیے ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اس وقت سرکاری عملے کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے، حکومتِ سندھ اپنا کام کرے، عوام اپنا کام کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر الیکشن 2 حصوں میں کروانے کے لیے خط لکھا ہے، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ ابہام ختم کرنے کے لیے خط کو مسترد کرے۔

سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ شہر کے مسائل حل نہ ہونے کے ذمے دار اہلِ کراچی خود ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکومتِ سندھ کے خلاف توہین کا ایکشن لینا چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم رینجرز کی تعیناتی کو خوش آئند سمجھتے ہیں، بہتر ہو گا کہ الیکشن میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے عملہ بھی پنجاب سے بلایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.