بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تائیوان نے ڈھائی برس بعد کورونا پابندیاں اٹھا لیں

تائیوان نے ملک میں نافذ کورونا وائرس سے متعلق تمام پابندیاں اٹھا لی ہیں، ڈھائی سال بعد اب سیاحوں کو بغیر کسی کورونا پابندی کا سامنا کیے ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

کئی دیگر ممالک کی طرح تائیوان پہنچنے والے سیاحوں کو قرنطینہ میں وقت گزارنا پڑتا تھا۔

اب سیاحوں کو ملک میں داخلے کے بعد نہ تو قرنطینہ میں جانا ہوگا اور نہ ہی پی سی آر ٹیسٹس کروانا پڑیں گے۔

لیکن تائیوان پہنچنے کے بعد ہی سیاحوں کا ایک فوری اینٹیجن ٹیسٹ کروایا جائے گا جس کی رپورٹ منفی ہونا ضروری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.