بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کا شہباز شریف سے متعلق الزام جھوٹا نکلا

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق الزام جھوٹا نکلا۔

پرویز الہٰی نے متعدد بار دعویٰ کیا کہ شہباز شریف کی حکومت نے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں دیا، تاہم جیو فیکٹ چیک کی تحقیق پر وزیراعلیٰ پنجاب کا دعویٰ غلط ثابت ہوا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں، ہم عوام کی خدمات کا مشن ہر صورت جاری رکھیں گے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی جانب سے صرف پنجاب میں سیلاب سے اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں میں دس، دس لاکھ کے چورانوے چیک تقسیم کیے جاچکے۔

دستاویز کے مطابق ڈیرہ غازی خان، میانوالی، راجن پور اور روجھان میں اب تک 1750 ٹینٹ، 1500 مچھردانیاں، ایک ہزار بستر اور 3400 کھانے کے پیک بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.