بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نشتر اسپتال نہیں پولیس ہمیں لاوارث لاش دیتی ہے، فیصل ایدھی

ملتان نشتر اسپتال میں چھت پر لاشیں ملنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد معروف سماجی رہنما فیصل ایدھی نے لاوارث لاشیں وصول کرنے کا طریقہ کار بتا دیا۔

خرم شہزاد نے کہا کہ اگر وارث آ جائے تو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال انتظامیہ لاش حوالےکر دیتی ہے۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ نشتر اسپتال نہیں پولیس ہمیں لاوارث لاش دیتی ہے، پولیس لکھ کردیتی ہے کہ لاش رکھیں یا امانتاً تدفین کردیں۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ لاوارث لاش کی تصاویر بناکر رکھتے ہیں، شناخت ہونے پر پولیس کی اجازت سے لاش دیتے ہیں، 11 ماہ میں 155 لاشیں دفنائی ہیں۔

سماجی رہنما نے کہا کہ ہم نے نشتر اسپتال کو لاشوں کی تدفین سے منع نہیں کیا، آج بھی نشتر اسپتال میں لاشوں کی تدفین کیلئے رابطہ کیا تھا۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ نشتر اسپتال لاشیں اسٹوڈنٹس کے سیکھنے کیلئے رکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.