بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا میں فائرنگ، دو پولیس افسر ہلاک، ایک شدید زخمی

امریکی ریاست کنیٹیکٹ میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں دو پولیس افسر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ریاست کے دارالحکومت ہارٹفورڈ سے 20 میل جنوب مغربی علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم تفتیشی افسران سے حاصل کردہ معلومات پر کام کرکے واقعے میں ملوث افراد کا تعین کر رہے ہیں۔

امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس کے مطابق برسٹل ہیلتھ اسپتال میں فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مرنے والے پولیس افسران کا تعلق پولیس کے کس محکمے سے تھا۔

حکام نے کہا کہ فائرنگ کے متعلق دیگر تفصیلات بعد میں بذریعہ پریس کانفرنس فراہم کی جائیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.