بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایف بی آئی کی ٹرمپ کے ملازم سے تفتیش، سابق صدر کی ہدایت پر بکسوں کو منتقل کرنے کا اعتراف

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ملازم سے تفتیش کی ہے۔ 

واشنگٹن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ ملازم کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے حساس دستاویزات اپنی فلوریڈا والی رہائشگاہ منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ 

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گواہ نے ابتدائی طور پر حساس دستاویزات کو سنبھالنے سے انکار کیا۔ 

امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ گواہ نے بعد میں ٹرمپ کی ہدایت پر بکس منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔ ایف بی آئی کے پاس اسٹوریج روم سے بکسوں کو منتقل کرنے کی ویڈیو موجود ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے اگست میں ٹرمپ کی رہائشگاہ سے 11 ہزار سے زائد دستاویزات قبضے میں لی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.