بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی میڈیکل رپورٹ میں فٹ قرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔ اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو صحت مند قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جب میری حکومت تھی، میں نے ایک ڈرون اٹیک نہیں ہونے دیا،

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی جسمانی اور ذہنی طور پر صحت مند ہیں۔ وہ دل کے مرض کی دوائیں استعمال کرتے ہیں، اعظم سواتی کا ایکسرے بھی بالکل ٹھیک ہے۔

رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی 2016 میں امراض قلب کی وجہ سے اسپتال میں داخل رہے، ان کے تین اسٹنٹ لگے ہوئے ہیں جبکہ ان  کا الٹرا ساؤنڈ بھی ٹھیک ہے۔

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی کو چھاتی کا کوئی درد نہیں ہے، اعظم سواتی 2 میل تک واک روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں، اعظم سواتی بلڈ پریشر کے مریض ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، سینیٹر اعظم خان سواتی کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی کا طبی معائنہ چار رکنی میڈیکل بورڈ نے کیا، ان کا طبی معائنہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات پر کیا گیا، اعظم سواتی کا طبی معائنہ دوپہر 1:45 بجے کیا گیا۔

میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر تاشفین امتیاز، ڈاکٹر اسفندیار خان شامل تھے، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر لیاقت علی اور ڈاکٹر فضل العزیز بھی شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.