بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد میں سلینڈر دھماکا، فلیٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں سلینڈر دھماکا ہوا ہے، جس سے دکانوں اور فلیٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا بیٹریوں کی دکان پر ورکشاپ کے باہر لگے غیر قانونی سلینڈر پھٹنے سے ہوا، جس میں قریبی دکانوں اور فلیٹوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی آئی نائن سرکل نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، جبکہ دکان کے مالک کو تھانے منتقل کر دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.