جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

گورنر پنجاب کا فرانسیسی سکھ یاتریوں کے سربراہ کو شیلڈ کا تحفہ

فرانس سے بابا گورو نانک کے 553ویں جنم دن کی دو روزہ تقریبات کے لیے ایک وفد نے مان سنگھ کی سربراہی میں پاکستان  کا دورہ کیا۔ اس دوران وفد نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے بھی ملاقات کی جنہوں مان سنگھ کو شیلڈ کا تحفہ بھی دیا۔اس سلسلے میں مان…

خیرسون میں یوکرینی افواج نے بتادیا کہ ہمارا خاتمہ ناممکن ہے، صدر زیلنسکی

یوکرین کے خیرسون شہر کے جنوبی حصے سے روسی فوج کے انخلا کے بعد یوکرینی صدر وولودومیر زیلنسکی نے شہر کا دورہ کیا اور روسی فوج کی پسپائی پر یوکرینی فوج کی صلاحیتوں کو سراہا۔خیرسون کے دورے میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کا خاتمہ…

آرمی چیف کی تعیناتی: مشاورت جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی بہتر ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کا ہے، مشاورت جتنی زیادہ ہوگی اتنا ہی بہتر ہوگا۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آنے والے چند دنوں میں فیصلہ سامنے آجائے گا،…

عمران خان  پر حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان پر حملے کے مقدمے کیلئے سپریم کورٹ لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی جس میں نامزد ملزمان کے نام شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج…

فرح شہزادی کی کمپنی کیخلاف نیب تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت

لاہور ہائی کورٹ میں فرح شہزادی کی کمپنی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) تحقیقات روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینج نے درخواست پر سماعت کی اور فریقین کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔درخواست میں…

چین امریکا مقابلے کو تصادم میں بدلنے سے روک سکتے ہیں، صدر بائیڈن

انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران چین اور امریکی صدور کے درمیان ملاقات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ چین امریکا مقابلے کو تصادم میں بدلنے سے روک سکتے ہیں، جبکہ چینی صدر کا کہنا ہے کہ تعلقات کے لیے صحیح سمت…

پیوٹن نے موسم سرما میں یوکرین کو سرد اور تاریک کرنے کا ارادہ کر رکھا ہے، نیٹو چیف

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے لیے آنے والے مہینے مشکل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن موسم سرما میں یوکرین کو سرد اور تاریک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہمیں روسی فوج کی صلاحیتوں کو کم نہیں سمجھنا…

اب وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا  کہنا ہے کہ عمران خان کبھی کسی ایک نکتے پر کھڑا نہیں رہا، چار سال میں کتنی باتیں کیں، کس بات پر کھڑا رہا؟ اب وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ…

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

ملک میں ہفتے کے پہلے دن سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 56 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 84 روپے بڑھ…

پاکستان انڈر-19 کو آخری ون ڈے میں شکست، سیریز 1-2 سے بنگلادیش انڈر-19 کے نام

بنگلادیش انڈر-19 نے پاکستان انڈر-19 کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔بنگلادیش کے پرویز جبون کو شاندارآل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی…