جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

بھارت اور بنگلادیش کے میچ سے پہلے آئی سی سی کی بڑی غلطی

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے ٹاس کے فوری بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑی غلطی کر دی۔

آئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹاس سے متعلق تفصیلات شیئر کی گئیں لیکن اس پوسٹ کے ساتھ کینیڈا کی کرکٹ ٹیم کی تصویر لگا دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق اس غلطی پر کئی اکاؤنٹ سے آئی سی سی پر تنقید کی گئی اور مذاق بھی بنایا گیا۔

آئی سی سی نے بعدازاں اپنی غلط پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.