ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

امریکی تاریخ کے سب سے کم عمر میئر کی عمر کیا ہے؟

18 سالہ جیلن اسمتھ نے امریکی ریاست آرکنساس کے ایک چھوٹے سے قصبے کے میئر کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔

کالج کا طالبعلم، 18 سالہ جیلن اسمتھ  نے امریکی ریاست آرکنساس کے ایک چھوٹے سے قصبے ایرل میں اپنے حریف کو شکست دینے کے بعد میئر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

جیلن اسمتھ اس عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ریاستہائے متحدہ کی تاریخ کا سب سے کم عمر ترین سیاہ فام میئر بن گیا ہے۔

جیلن اسمتھ کو رواں ہفتے، منگل کے روز ایک چھوٹے سے قصبے ایرل کے میئر کے طور پر منتخب کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس عہدے کے لیے جیلن نے اپنے حریف سپرنٹنڈنٹ نیمی میتھیوز کو 185 کے مقابلے میں 235 ووٹوں سے شکست دی۔

جیلن نے رواں سال کے آغاز ہی میں ہائی اسکول سے اپنا گریجویشن مکمل کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشرقی آرکنساس میں واقع ایرل قصبہ تقریباً 30 میل پر مشتمل ہے، 2020ء کی مردم شماری کے مطابق اس کی آبادی 1,831 ہے۔

نومنتخب میئر جیلن نے جیت کے بعد پولیس اصلاحات، سیوریج سسٹم کی مرمت اور قصبے میں نئے سپر اسٹورز کے قیام کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.