اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

فیفا ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے بعد بیلجیئم کے کپتان ایڈن ہیزرڈ نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلجیئم کی ٹیم گروپ اسٹیج کے مرحلے سے آگے نہیں جا سکی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ایڈن ہیزرڈ نے گروپ ایف میں تینوں میچز کھیلے تاہم وہ کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

مراکش ٹیم نے گراؤنڈ میں سجدہ شکر اجتماعی طور پر بھی ادا کیا

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ایف میں بیلجیئم نے کینیڈا کو ہرایا تھا جبکہ مراکش سے اسے شکست اور کروشیا کے خلاف میچ برابر رہا تھا۔

ایڈن ہیزرڈ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ میں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈن ہیزرڈ نے 2008ء میں انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.