اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

ملتان ٹیسٹ: 355 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے دن کے پہلے سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم 275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور عبداللّٰہ شفیق نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک اور بین اسٹوکس نے 5 وکٹ 202 رنز  سے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

کھیل شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان نے انگلش بیٹرز کی وکٹیں لینا شروع کر دیں۔

انگلینڈ کے 256 کے اسکور پر محمد نواز نے بین اسٹوکس کو 41 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

شاندار ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز بھی اچھے طریقے سے کیا اور انہوں نے پاکستان کے لیے کچھ ہی دیر بعد ساتویں وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان بابراعظم کا ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر ماریس ایراسمس کے ساتھ کیا گیا مذاق انٹرنیٹ پر صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

انگلینڈ کے 259 کے اسکور پر ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کیا۔

کچھ ہی دیر بعد 270 رنز پر زاہد محمود نے مارک ووڈ کو 6 رنز پر سِلپ پوزیشن پر جبکہ 271 رنز پر ہیری بروک کو 108 رنز پر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ کرایا۔

انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی زاہد محمود نے حاصل کی، انہوں نے جیمز اینڈرسن کو 4 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

ملتان ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں پاکستان کے فاسٹ بولرز کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔

میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر ابرار احمد نے 11 جبکہ زاہد محمود نے 6 اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 202 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں انگلینڈ نے 281 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں قومی ٹیم 202 رنز بنا سکی تھی۔

واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.