اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب

سینیٹ میں اپوزیشن کی اتحادی جماعتوں کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ کے اجلاس سے متعلق اپوزیشن کی حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.