اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

کیا گھڑی چور نے کے پی اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں؟ یقینا نہیں! بلاول

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان پر تنقید کے  وار کردیے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سُنا ہے کہ گھڑی چور نے آج ایک پریس کانفرنس کی، کیا گھڑی چور نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیاں تحلیل کردی ہیں؟ یقینا نہیں!

 بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان نے اپنے غیر آئینی اقدامات کےلیے پہلے بھی اداروں کو اپنی ٹائیگر فورس بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران کی یہ کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی تھی اور آئندہ بھی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.