اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

افغان فورسز کی فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری کی شہادت پر فواد چوہدری کا ردعمل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا واقعہ تعلقات کی انتہائی تنزلی کا ثبوت ہے۔

چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ سے 6 پاکستانی شہریوں کی شہادت کے واقعے پر فواد چوہدری نے ردعمل دیا۔

لیویز حکام کے مطابق پاکستانی مال بردار اور خالی ٹرک باب دوستی کے دونوں جانب پھنس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف گزشتہ کئی ماہ سے توجہ دلا رہی ہے کہ افغانستان سے تعلقات تباہ ہو رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کا واقعہ تعلقات کی انتہائی تنزلی کا ثبوت ہے، اس واقعے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے چند ماہ میں دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے، اس وقت سوال اٹھتا ہے کہ خارجہ پالیسی تباہ اور برباد ہے، اس کا ذمہ دار کون ہے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.