اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

ن لیگ کے ملک گیر ورکرز کنونشنز آج سے شروع

پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک گیر ورکرز کنونشنز آج سے شروع ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام پارٹی ورکرز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے ورکرز کنونشنز کے11 سے 17 دسمبر تک انعقاد کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

پارٹی قیادت کی جانب سے صوبائی عہدے داروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ملک بھر میں ورکرز کونشن مرحلہ وار منعقد کیے جائیں۔

جاری کی گئی ہدایات کے مطابق آج راولپنڈی، سیالکوٹ اور ضلع مردان کے علاقے شیر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشنز منعقد ہوں گے۔

اسلام آباد میں 13 دسمبر کو ورکرز کنونشن کی ذمے داری طارق فضل چوہدری کو دی گئی ہے۔

ورکرز کنونشن کی میزبانی 14دسمبر کو لاہور میں خواجہ عمران نذیر، 15 دسمبر کو شیخو پورہ میں میاں جاوید لطیف،  16 دسمبر کو قصور میں ملک احمد خان اور 17 دسمبر کو فیصل آباد میں رانا ثناء اللّٰہ کریں گے۔ 

ضلع مردان کے علاقے شیر گڑھ میں آج خیبر پختون خوا کے پارٹی صدر انجینئر امیر مقام  کنونشن کی میزبانی کریں گے۔

شیر گڑھ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے امیر مقام سہہ پہر ساڑھے 3 بجےخطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.