اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

سیکریٹری جنرل او آئی سی آج ایل او سی کا دورہ کریں گے

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحٰہ وفد کے ہمراہ آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کریں گے۔

اس موقع پر وفد کو ایل او سی کی موجودہ صورتِ حال سے آگاہ کیا جائے گا جہاں وفد سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے متاثرین سے بات چیت بھی کرے گا۔

او آئی سی کا وفد آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل مظفر آباد میں آزاد جموں کشمیر کے شہداء کی یادگار پر پھول رکھیں گے۔

وفد میں اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل او آئی سی، آذربائیجان، مالدیپ، ترکی،نائجر اور سینیگال کی 8 شخصیات بھی شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) حسین ابراہیم طحٰہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق  دورے کے دورن سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحٰہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.