اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

عمران خان کا مراکشی ٹیم کیلئے پیغام

سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے مراکش کی ٹیم کو فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے پیغام میں لکھا کہ پرتگال کو ہرا کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مراکش کو مبارک باد دیتا ہوں۔

عمران خان نے لکھا ہے کہ پہلی مرتبہ عرب، افریقی اور مسلمان ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

عمران خان نے سیمی فائنل اور مستقبل میں مراکش کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.