اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

عمران خان پارلیمانی سسٹم ختم کر کے صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں: حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان پارلیمانی سسٹم ختم کر کے صدارتی نظام نافذ کرنا چاہتے ہیں۔

جاری کیے گئے بیان میں حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ 4 سال میں کبھی مالم جبہ، کبھی توشہ خانہ اور کبھی القادر یونیورسٹی کے اسکینڈل سامنے آئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن عمران خان کے دور میں ہوئی۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ آج بھی روڈ اتھارٹی کاشتکاروں کو زبردستی بے دخل کر رہی ہے، نیا شہر آباد کرنے کے چکر میں مالی سہولت کاروں کو نوازا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ 4 اضلاع میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اپنی اور پیاروں کی اولاد پر خصوصی نوازشات کی ہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پورے پنجاب کا روڈ اسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.