اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

ٹم ساؤتھی نے 38 نمبر شرٹ پہننے کی وجہ بتا دی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے اپنی 34 ویں سالگرہ کے موقع پر کرکٹ کی دنیا میں اپنی پہچان ’38‘ نمبر کی شرٹ پہننے کی وجہ بتا دی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹم ساؤتھی کا ویڈیو انٹرویو شیئر کیا گیا ہے۔

ٹم ساؤتھی نے انٹرویو میں بتایا ہے کہ 19 سال کی عمر میں مجھے 38 نمبر دیا گیا جس کے بعد یہ کبھی تبدیل نہیں ہوا۔

ٹم ساؤتھی نے کہا کہ اس نمبر کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہے، یہ کھیل کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی 38 نمبر کی شرٹ پہنتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.