اتوار 16؍جمادی الاول 1444ھ 11؍دسمبر 2022ء

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ای سی سی کے اجلاس میں ریکوڈک سے متعلق 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق منظوری سے ریکوڈک منصوبے پر کام جلدی شروع ہوسکے گا۔

ذرائع کے مطابق ای سی سی نے بیرک گولڈ کمپنی کے ساتھ ریکوڈک معاہدے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے بیرک گولڈ کو پاکستان میں ادائیگیوں کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بیرک گولڈ کمپنی کو معاہدے کے تحت رقم پہلے ہی ادا کر چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.