جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پٹرول ٹیکس پر وفاق نے 7 ماہ میں 278 ارب بٹور لیے، سعید غنی کا دعویٰ

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق نے پٹرول پر ٹیکس سے 7 ماہ میں 287 ارب بٹورے ہیں۔کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ 27 فروری کو مزار قائد سے اسلام آباد مارچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول، گیس اور…

نواز شریف کی صدر ن لیگ جاپان کی حوصلہ افزائی کیلئے خط

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اوورسیز کارکنان پارٹی کا اہم اثاثہ ہیں جن پر پارٹی فخر کرتی ہے۔انہوں نے یہ بات ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کو تحریر کیے گئے اپنے خط میں کہی۔گزشتہ روز موصول ہونے والے خط میں میاں…

سوچ رہا ہوں اولمپک میراتھن ریس میں حصہ لے لوں، شاہنواز دھانی

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنی وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سوچ رہا ہوں پیرس اولمپکس 2024  کی 400 میٹر ریس میں حصہ لے لوں۔شاہنواز دھانی کی گذشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی نسیم شاہ کی وکٹ لینے کے بعد  گراؤنڈ…

جیمز فوکنر نے ہوٹل پراپرٹی کو نقصان پہنچایا، امیگریشن سے بدتمیزی کی، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر سے متعلق ردعمل دیا ہے۔ حکام کے مطابق پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے معاملے اور جیمز فوکنر کے جھوٹے اور…

الیکشن کمیشن کے ضابطۂ اخلاق قانون میں تبدیلی کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطۂ اخلاق کے قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کے قانون میں تبدیلی کے بعد وزراء اور پارلیمنٹیرینز انتخابی مہم چلا سکیں گے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تمام…

چوالیس وزارتوں میں میری وزارت 15ویں نمبر پر ہے، امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا کہنا ہے کہ چوالیس وزارتوں میں میری وزارت 15ویں نمبر پر ہے، باقی وزارتوں کی نمو 7 فیصد ہے، آئی ایکسپورٹس 47 فیصد رہی۔کراچی میں ایک نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امین الحق نے کہا…

کراچی: صحافی اطہر متین کی نمازِ جنازہ ادا

کراچی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی اطہر متین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔صحافی اطہر متین کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 5 کی مسجدِ صدیق میں ادا کی گئی۔اطہر متین کی نمازِ جنازہ میں اہلِ خانہ، دوست،…

اقدامات کے باوجود اسٹریٹ کرائمز کم نہیں ہوئے، سعید غنی

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی میں اقدامات کے باوجود اسٹریٹ کرائمز میں کمی نہیں آئی، سندھ سمیت پورے ملک میں ہمیں جرائم کو کنٹرول کرنا ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پولیس کے تبادلوں اور پوسٹنگ…

خطرناک شوٹرز کو بیرون ملک سے آپریٹ کیا جا رہا ہے، پولیس

ملک سے  فرار ہونے والے 341 خطرناک شوٹرز اور اشتہاری ملزمان  کو بیرونِ ممالک سے واپس نہیں لایا جا سکا ہے۔’جیو نیوز‘ نے انٹر پول کو دی جانے والی 160 خطرناک شوٹرز اور اشتہاریوں کی تفصیلات حاصل کر لیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ’جیو نیوز‘ نے پنجاب…

نواز شریف کو عمران خان نے بھگوڑا کہہ کر کچھ غلط نہیں کیا، شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عمران خان نے بھگوڑا کہہ کر کچھ غلط نہیں کیا، انہیں تو خود عدالت نے بھگوڑا قرار دیا تھا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف چوری کا حساب دیں اور…

2018ء کا الیکشن ملک کیساتھ پیش آیا حادثہ تھا: خواجہ آصف

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 2018ء کا الیکشن ملک کے ساتھ پیش آیا ایک حادثہ تھا، جس کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے۔سیالکوٹ میں جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ میں ایک بہت بڑی جنگ…

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اندر پھوٹ ہے، غلام سرور

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں پنڈی اور اسلام آباد ایک پیج پر ہیں، اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو خوش آمدید کہتے ہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ اس وقت 2 ایشوز بڑے…

جیمز فولکنر پی ایس ایل سے دستبردار

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فولکنر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔لاہور سےجاری بیان میں جیمز فولکنر نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میرے معاہدے اور معاوضے کی…

میچ سیناریو پریکٹس سے کھلاڑیوں کو مکمل فوکس میں مدد ملے گی، محمد یوسف

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ میچ سیناریو میں پریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کروانا ہے۔ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ میچ سیناریو پریکٹس سے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مکمل فوکس میں مدد ملے گی۔…

اداروں پر تنقید قابلِ دست اندازی جرم قرار دینے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے اداروں پر تنقید کو قابلِ دست اندازی جرم قرار دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔حکومت نے پریونشن آف الیکٹرانک کرئم ایکٹ 2016ء میں ترمیم کی منظوری دے دی۔مجوزہ ترمیم کے ذریعے اداروں پر تنقید کرنے والوں کو 3 سے5 سال تک کی سزا دی جا…