جمعرات13؍جمادی الاول 1444ھ 8؍دسمبر 2022ء

پاکستان نے سعودیہ سے مزید قرض کی درخواست کر دی

پاکستان کو رواں مالی سال کے اختتام تک 16 ارب ڈالرز کا قرض واپس کرنا ہے اس حوالے سے پاکستان کی زرِ مبادلہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے کوشش جاری ہے۔

زرِ مبادلہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے سلسلے میں پاکستان نے سعودی عرب سے مزید قرض کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالرز کی درخواست کی ہے۔

پاکستان کی طرف سے یہ درخواست توانائی کی خریداری اور بجٹ سپورٹ کے لیے کی گئی ہے۔

سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس رکھے گئے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھا دیا۔

ذرائع نے تفصیلات بتائے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالرز بجٹ سپورٹ کے طور پر قرض کی درخواست کی گئی ہے۔

سعودی عرب سے دیگر پیمنٹ پر مزید 1.2 ارب ڈالرز مالیت کا تیل اور یوریا کھاد بھی لی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپورٹ کی یہ درخواست سعودی عرب کے سفیر کے ذریعے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس رکھے گئے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کا دورانیہ بڑھایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.