جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں پُرامن دھرنے کی درخواست دیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پُرامن دھرنا دینے کی درخواست دے دی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے مقام پر پُرامن دھرنا دے گی، سابق وزیراعظم عمران خان دھرنے کی قیادت کریں…

اسلام آباد کے داخلی راستے 26 نومبر کو بند کیے جاسکتے ہیں، آئی جی ناصر خان

آئی جی اسلام آباد ناصر خان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی رستوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔اسلام آباد میں ناصر خان کی زیر صدارت امن عامہ سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں سیاسی جماعت کے متوقع جلسے پر خطرات اور سیکیورٹی…

ن لیگ نے تسنیم حیدر کے پارٹی ترجمان ہونے کی تردید کردی

مسلم لیگ (ن) پاکستان اور لندن نے تسنیم حیدر کے اپنی پارٹی کا ترجمان ہونے کی تردید کردی۔ن لیگ پاکستان کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ن لیگ برطانیہ کے صدر زبیر گل نے تسنیم حیدر سے متعلق تردیدی بیانات جاری کردیے۔ زبیر گل نے کہا کہ تسنیم حیدر…

بہاولپور میں تلخ کلامی کے باعث دلہا کو دلہن کے بغیر واپس بھیج دیا گیا

پنجاب کے شہر بہاولپور میں تلخ کلامی کے بعد لڑکی والوں نے دلہا اور اس کے گھر والوں کو دلہن کے بغیر بھیج دیا۔شادی کی تقریب کے دوران  دلہن والوں کی دلہا، اس کے بھائی اور باراتیوں سے تلخ کلامی ہوئی۔دلہے نے الزام عائد کیا کہ لڑکی والوں نے غیر…

این ایچ اے، ایری گیشن کٹ بھرنے پر الجھے رہے اور المناک سانحہ رونما ہوگیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور محکمہ ایری گیشن کٹ بھرنے میں الجھے رہے اور 17 نومبر کا المناک سانحہ رونما ہوگیا۔این ایچ اے نے انڈس ہائی وے کا کٹ غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کا کہا تھا اور ستمبر میں ایری گیشن ڈویژن کو اپنے خرچ…

شیخ رشید پر پانچواں گیٹ بند، اب وہ بنی گالا کے تنخواہ دار ہیں، قادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ شیخ رشید پر پانچواں گیٹ بند کردیا گیا ہے، اب وہ بنی گالا کے تنخواہ دار ہیں۔سابق وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے قادر پٹیل نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ صدر عارف…

ریاست کی چیزیں بیچ کر کوئی کیسے صادق، امین ہوسکتا ہے، غفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ کوئی شخص ریاست کی چیزیں بیچ کر کیسے صادق و امین بن سکتا ہے۔شکارپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان کو اب دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے، ہم…

ارشد شریف قتل کیس: وقار اور خرم مدد سے مُکر گئے

کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف قتل کیس کے اہم کردار وقار احمد اور خرم احمد تحقیقات میں مدد کے وعدے سے مُکر گئے۔پاکستانی تفتیش کاروں نے با ضابطہ خط لکھ کر بھائیوں کو مدد کا کہا تھا، وعدے کے باوجود دونوں نیروبی میں ریور سائیڈ…

صدر نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے۔اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض…

عمران خان نے امریکی سازش اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیانیے بدل لیے

یو ٹرن کو اپنی سیاسی حکمت عملی کی بنیاد قرار دینے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی حکومت گرنے کے بعد دو بیانیے تشکیل دیے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا پیغام بھیجا جا رہا ہے مگر ہم نے کہا ہے کہ…

ہمدرد یونیورسٹی کی ڈاکٹر نمرہ مجیب کیلئے مرگی پر اہم تحقیقی ایوارڈ

ہمدرد یونیورسٹی کی شعبہ فارماکولوجی کی اسٹنٹ پرفیسر ڈاکٹر نمرہ مجیب کو 17 سے 19 نومبر 2022 تک منعقد ہونے والی 14ویں ایشین اینڈ اوشیین مرگی کانگریس میں اپنی اہم تحقیقی دریافت کی پریزنٹیشن دینے پر تڈوکورو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ڈاکٹر نمرہ…

فیفا ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں میزبان قطر کو شکست، ایکواڈور کامیاب

فٹبال ورلڈکپ 2022 کے افتتاحی میچ میں قطر میزبان کو جنوبی امریکی ٹیم ایکواڈور سے 0-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ میگا ایونٹ کا پہلا میچ قطر کے شہر الخور کے ال بیت اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ساٹھ ہزار کی گنجائش والا اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا…

انگلینڈ ٹیم کے دورہ سے پہلے سرچ آپریشن کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا۔آئی جی اکبر ناصر خان نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے دورے سے پہلے ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کرکٹ ٹیموں کی…

آپ کا فون آپ کی فیکٹری یا بزنس ہے، امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ افراد کے پاس موبائل فون ہونا چاہیے تاکہ وہ ای کامرس میں حصہ ملائیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب میں امین الحق نے کہا کہ آپ کا فون آپ کی فیکٹری ہے، آپ کا بزنس…