منگل17؍جمادی الثانی 1444ھ10؍جنوری2023ء

سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 4 ہزار 430 بند اسکول کھول دیے، سیکریٹری تعلیم

سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 4 ہزار 430 بند اسکول کھول دیے ہیں جس کی وجہ سے 3 لاکھ انرولمنٹ بڑھ گیا ہے۔

یہ بات صوبائی سکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے وزیر تعلیم کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر 53 ہزار سے زائد بھرتیاں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے بند اسکول کُھل رہے ہیں اور گلی محلوں کے نجی اسکول بند ہونا شروع ہوگئے، جبکہ اب نئے اسکول کھولنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جس کا آغاز ضلع مٹیاری سے کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی 53 ہزار بھرتیاں مکمل میرٹ پر ٹیسٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ نے اس پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا، اسی لیے کوئی ان بھرتیوں پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان بھرتیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اور نہ صرف بند اسکول کھل رہے ہیں بلکہ نئے اسکول بھی قائم ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.